
Subscribe to our newsletter!
جیکولین، کیتھرن اینڈ ویرونیکا
جیکولین، کیتھرن اینڈ ویرونیکا
پیٹر ۔ جیکولین تم ہی میری کل کائنات ہو ۔ مجھے تمہارے سوا کچھ دکھتا نہیں ہے ۔ جیکولین کی شادی ماں باپ نے کسی جگہ کردی ہے ۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہے اور پیٹر اپ ریہڑی پر کینو اور کیلے بیچ کر گزارا کرتا ہے۔
۔ کیتھرن مجھے تم سے بے پناہ محبت ہے مجھے تم سے شادی کرنا ہے۔
کیتھرن ۔ مجھے کوی اعتراض نہیں مگر میرے ماں باپ سے پوچھ لو۔ کیتھرن کے ماں باپ نے کیتھرن کی شادی کسی اور جگہ کردی ہے ۔ اب وہ دبئی میں اپنے بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے ریچرڈ ۔ دن میں ٹویشن پڑھاتا ہے اور رات میں کسی کال سینٹر میں کام کرتا ہے۔ اور زندگی کی مشکل گاڑی بمشکل چلا رہا ہے۔
ریحان بی ٹیک کا سٹوڈنٹ ہے۔ توجہ سے پڑھتا ہے۔ شام میں کمپیوٹر پروگرامنگ کا کورس کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا کو بزنس کے لیے کیسے استعمال کرنا ہے بس اسی دھن میں لگا رہتا ہے۔ ای بے اور ایمزون پر کچھ پراڈکٹ بھی سیل کر لیتا ہے۔ جب کبھی چیمبر آف کامرس میں بزنس پر سیمنار ہوتے ہیں ان کو سنتا ہے اور نوٹس بناتا ہے۔ چیز کیسے بنتی ہے اور کون سا خام مال استعمال ہے اس کی معلومات حاصل کرتا رہتا ہے ۔ اپنی عمر سے بڑے ایکسپورٹرز کی محفل میں کونے میں بیٹھ کر ان کی باتیں غور سے سنتا ہے۔ اور جب کوی بزنس سیلف ہیلپ کی کتاب ملے تو اس کو بھی پڑھ لیتا ہے۔ نت نئی کاروبار کی معلومات ڈھونڈتا رہتا ہے۔
ریحان کی شادی ویرو ونیکا سے ہو گئی ہے۔ اس کی بیوی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے ، یونیورسٹی میں پڑھاتی ہے اس کا والد ایک اہم کاروباری شخصیت ہے ۔ اور اب وہ دونوں خوش باز زندگی گزا رہے ہیں۔